سیزن 2018/19 میں پنجاب میں ٹوٹل قابل کاشت رقبہ 859100 ہیکٹئر یعنی 2122882 ایکڑ تھا اور سیزن 2019/20 میں پنجاب میں ٹوٹل قابل کاشت رقبہ 661500 ہیکٹئر یعنی 1634602 کاشت ہوا ہے اس حساب سے سن 2019/20 میں قابل کاشت رقبہ میں تقریبا 23% فی صد کمی آئی ہے پاک کموڈیٹیز کی ٹیم نے کچھ لوکل ایکسپرٹس کے ساتھ ایک سروے چند دن پہلے کیا تقریبا پورے پنجاب کا تو اس سلسلے میں جو ہم نے پنجاب کے کاشتکاروں کے ساتھ مل کر جو مشاہدہ کیا کہ پچھلے سال پنجاب میں پانی کی کمی تقریبا 47% تھی جبکہ اس کے برعکس سیزن 2019/20 میں پانی کی فراوانی تھی اور کاشتکاروں نے اس امر کا اظہار کیا کہ کاشت تو ضرور کم ہے لیکن پچھلے سال جہاں ہماری فی ایکڑ پیداوار تقریبا 700 من سے لیکر 750 من تھی وہاں اس دفع پانی کی فراوانی اور بروقت بارشوں کی وجہ سے گنے کی نشونما بہت اچھی ہے اور بیماریوں کی شکایت بلکل نہیں ہے جس سے کسانوں کے بقول اس دفعہ فی ایکڑ پیداوار 1000 من 1050 من متوقع ہے اور گنے کی فصل صحتمند حالت میں کھڑی ہے اس حساب سے بیجائی تو 23% کم ہے لیکن فی ایکڑ پیداوار پچھلے سال سے 33% سے 35% زیادہ متوقع ہے انشاءاللہ ۔اس اندازے کے مطابق چینی 10 %زیادہ بن سکتی ہے دوستو یے ہمارا ایک اندازہ ہے بہتر اللہ رب العزت کی زات ہی جانتی ہے کیونکہ اللہ عزوجل کی پاک زات ہی ہر چیز پر قادر ہے
منجانب ٹیم پاک کموڈیٹیز